لیہ (نمائندہ لیہ ٹی وی)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا ضلع لیہ کا دورہ متوقع ہے جس کے سلسلے میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو شاہد ملک کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد کیا گیا۔ اجلاس میں ضلع کے مختلف محکموں کے افسران نے شرکت کی جن میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر شاہد ریاض، ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر طارق گدارہ، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر سجاد احمد، ایکسیئن ہائی وے طاہر عزیز، ایکسیئن بلڈنگز سجاد حسین، ایکسیئن انہار عبد الروف، ایکسیئن واپڈا افضل خان، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر امتیاز بھٹی، اسسٹنٹ کمشنر کروڑ لعل عیسن نور محمد اور دیگر ضلعی محکموں کے سربراہان شامل تھے۔
اجلاس کے دوران ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے وی وی آئی پیز کے دورہ کے انتظامات کے حوالے سے مختلف اہم ہدایات جاری کیں تاکہ وزیراعلیٰ پنجاب کے دورے کو کامیاب اور پُرامن بنایا جا سکے۔