اسلام آباد (لیہ ٹی وی) ورلڈ بینک کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے جنوبی ایشیا ریجن کے نائب صدر مارٹن ریزر اور پاکستان کے کنٹری ڈائریکٹر ناجی بن ہاسین کی قیادت میں نادرا ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔ اس دوران ڈیجیٹل اکانومی انہانسمنٹ پراجیکٹ (DEEP) کے تحت ہونے والی سرگرمیوں پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا، جو پاکستان میں ڈیجیٹل شناخت اور معیشت کو مستحکم بنانے کے لیے کام کر رہا ہے۔
نادرا حکام کی جانب سے وفد کو پراجیکٹ کے تحت ہونے والی پیشرفت پر بریفنگ دی گئی۔ اس پراجیکٹ کا مقصد ملک میں مالی شمولیت کو فروغ دینا اور ڈیجیٹل ذرائع کے ذریعے شہریوں کی حکومتی خدمات تک رسائی کو بہتر بنانا ہے۔
ورلڈ بینک کی ٹیم نے نادرا کے کردار کو سراہا اور کہا کہ یہ منصوبہ پاکستان میں ڈیجیٹل سہولتوں کی فراہمی اور معاشی ترقی کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔