کراچی (لیہ ٹی وی)گوادر میں واقع نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے آج سے بین الاقوامی فلائٹ آپریشن کا آغاز ہو گیا ہے۔ قومی ایئر لائن کی پرواز پی کے 197 صبح 9 بج کر 41 منٹ پر گوادر سے مسقط کے لیے روانہ ہوئی، جبکہ دوپہر میں مسقط سے پرواز پی کے 198 گوادر پہنچے گا۔ ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق اس ایئرپورٹ پر ایئر بس اور بوئنگ طیارے بھی لینڈ کر سکتے ہیں، تاہم فی الحال اے ٹی آر طیارے استعمال کیے جا رہے ہیں۔ جیسے ہی مسافروں کی تعداد میں اضافہ ہوگا، ایئر بس طیاروں کا استعمال بھی شروع کیا جائے گا۔