اسلام آباد (لیہ ٹی وی) نادرا نے عوام کی سہولت کے پیش نظر اپنی تمام شناختی خدمات پاک آئی ڈی ویب پورٹل سے ختم کرکے پاک آئی ڈی موبائل ایپ پر منتقل کر دی ہیں۔ اب شہری گھر بیٹھے اپنے شناختی دستاویزات بنوا سکتے ہیں، جس سے دفتر جانے کی زحمت کے بغیر جدید، محفوظ اور آسان سہولت دستیاب ہوگی۔ پاک آئی ڈی موبائل ایپ** کے ذریعے شناختی کارڈ، بچوں کے ب فارم، اور دیگر شناختی دستاویزات کی درخواست دی جا سکتی ہے۔ ایپ میں بائیومیٹرک تصدیق، تصویر اپلوڈنگ اور فیس ادائیگی کی سہولت موجود ہے، جو صارفین کو مکمل سہولت اور تحفظ فراہم کرتی ہے۔ نادرا حکام نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ فوری طور پرپاک آئی ڈی موبائل ایپڈاؤن لوڈ کرکے جدید ڈیجیٹل سہولتوں سے فائدہ اٹھائیں۔ اینڈرائیڈ ڈاؤن لوڈ لنک پاک آئی ڈی موبائلایپ
آئی او ایس ڈاؤن لوڈ لنک:پاک آئی ڈی موبائل ایپ