لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ڈیرہ غازی خان کے زیر اہتمام میٹرک سالانہ امتحانات کا سلسلہ جاری ہے۔ امتحانات کے شفاف انعقاد کے لئے افسران کی طرف سے امتحانی مراکز کا معائنہ کیا جا رہا ہے۔ اس سلسلہ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شاہد ملک نے گورنمنٹ گرلز کالج کا دورہ کیا۔ اے ڈی سی آر نے رول نمبر سلپس، طالبات کی حاضری، رولنمبر کے تحت بیٹھنے کی ترتیب اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔ اسی طرح ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز ذوالفقار حیدری نے ڈی پی ایس بوائز ونگ میں قائم امتحانی مرکز کا معائنہ کیا اور ہدایت کی کہ امتحانی مرکز کے اندر غیر متعلقہ افراد اور ہمہ قسمی امدادی سامان کو ہرگز نہ آنے دیا جائے۔
