فتح پور(نمائندہ لیہ ٹی وی)تھانہ فتح پور پولیس نے ایس ایچ او حسین علی سید کی زیر نگرانی کامیاب کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش اور ناجائز اسلحہ رکھنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔کارروائی کے دوران ملزمان سے 1060 گرام چرس اور پسٹل معہ راؤنڈ برآمد ہوا۔ گرفتار ملزمان میں منشیات فروش اسد مسیح اور ناجائز اسلحہ رکھنے والا نور خان شامل ہیں۔ پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات کا اندراج کر لیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔ لیہ پولیس کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی تاکہ علاقے میں امن و امان کو یقینی بنایا جا سکے۔