ملتان(لیہ ٹی وی)ڈی جی پی ایچ اے ملتان کا کریم بخش کا مختلف پارکوں کا تفصیلی دورہ قلعہ کہنہ قاسم باغ،شاہ شمس پارک،آرٹس کونسل پارک اور عام خاص باغ کے دورہ کے موقع پر احکامات جاری کر دیئے۔سی ایم پنجاب کی ستھرا پنجاب اور گرین وژن مہم پر عمل پیرا ہیں کمشنر ملتان کی سربراہی میں شہر کے پارکوں اور گرین بیلٹس کو خوبصورت بنا رہے ہیں۔ڈی جی پی ایچ اے ملتان کریم بخش نے اس موقع پر کہا کہ پارکوں میں عوامی سہولیات فوری فراہم کی جائیں۔قلعہ کہنہ قاسم باغ میں پینٹ ورک،لینڈ سکیپنگ،پھولوں کی سجاوٹ اور صفائی کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔پارک کے گرد کینٹین کو ایس او پیز کی پیروی کرنے کی ہدایات جاری کر دیئے ہیں خلاف ضابطہ کوئی سر گرمی برداشت نہیں کی جائے گی۔پارک میں لائیٹس اور جھولوں کو بہترین حالت میں فعال رکھا جائے۔شاہ شمس پارک کے دورہ کے موقع پر اُنھوں نے کہا کہ جھولوں اور دیگر اشیاء پع خوبصورت پینٹ ورک کیا جائے۔پودوں کی گوڈی چوکی کو یقینی بنا یا جائے۔اُنھوں نے مزید کہا کہ موسم بہار میں پارکوں اور گرین بیلٹس کو بھولوں سے آراستہ کیا جائے گا جس کی تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے۔شہر کے پارکوں کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا۔شاہ شمس پارک میں ترقیاتی منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔آفیسران اور ملازمین دلجئی سے شہر کے پارکوں اور گرین بیلٹس کو خوبصورت بنانے میں اپنا کردار اد اکریں۔ڈی جی پی ایچ اے ملتان کریم بخش نے دمدمہ اور قلعہ کہنہ قاسم باغ سے ملحقہ پلاٹس کا دورہ بھی کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر انجینئرنگ عدنان بٹ،ڈائریکٹر ہارٹیکلچر سعد قریشی اور دیگر آفیسران بھی موجود تھے۔