ملتان (لیہ ٹی وی)ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری نے کہا کہ شہر اولیاءمیں ترقیاتی منصوبوں کی رفتار تیز کردی گئی ہے اس سلسلے میں میٹرو کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کی تکمیل کیلئے جون کی ڈیڈ لائن مقرر کی گئی ہے .ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز میٹرو کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کا دورہ کرتے ہوئے کیا۔ڈپٹی کمشنر نے زیر تعمیر منصوبے کا جائزہ لیا اور بریفنگ لی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ م جون 2025 تک منصوبے کو مکمل کرکے میٹرو اتھارٹی کے حوالے کرنے کا حکم دیا ہے انہوں نے کہا کہ رواں سال 255 ملین روپے موصول ہوئے ہیں جس پر منصوبے پر کام کی رفتار تیز کردی گئی ہے ڈپٹی کمشنر نے بعد ازاں عمارت کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اور بریفنگ لی.