ملتان ( لیہ ٹی وی) مرکزی تنظیم انجمن غلامان قلندر کے سالار ڈاکٹر مدثر صدیق قادری کی قیادت میں تین سو افرادپر مشتمل زائرین کا پہلا قافلہ برصغیر پاک و ہند کے روحانی پیشوا سندھ کی دھرتی کے بے تاج بادشاہ حضرت سخی لعل شہباز قلندر کے سالانہ عرس مبارک میں شرکت کے لئے بیرون بوہڑ گیٹ سے سہون شریف کے لیے روانہ ہو گیا اس موقع پر زائرین نے حضرت سخی جھولے لال قلندر کے نعرے بھی لگائے قافلے میں جانے والے مختلف مکاتب فکر و شعبہ ہائے سے وابستہ افراد، خلیفہ ملک خلیق احمد، محمد سرفراز صدیق قادری ، ملک ظہور حسین کمبوہ ، محمد زبیر خان ، استاد غلام شبیر حسین، محمد اقبال بالم،خلیفہ مجاہد حسین ، حافظ راحیل صدیق قادری ،محمد دانش قادری ، اللہ بخش ودیگر بھی موجود تھے جبکہ قافلے کی روانگی سے قبل انجمن غلامان قلندر کے سر پرست اعلیٰ سید طالب حسین پرواز نے زائرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کی دھرتی پر اللہ کے ولی حضرت سخی لعل شہباز قلندر نے تعلیمات نبوی پر عمل پیرا ہو کر لاکھوں غیر مسلموں کو مسلمان کیا آپ نے ہمیشہ اس بات کا درس دیا کہ یہوود نصاری ہمارے دوست نہیں اسی لئے ان کی خرافات کو کسی صورت نہ اپنایا جائے تمام اولیاءاللہ صوفیائے کرام کا یہی پیغام تھا کہ اللہ اور اس کے محبوب نبی کریم کی تعلیمات کو اپنایا جائے اسی میں دنیا و آخرت میں کامیابی ہے بالخصوص نو جوان نسل کو تعلیمات نبوی پر عمل پیرا ہونا چاہیئے اور گمراہی کا راستہ اختیار نہ کرنا چاہیئے آخر میں سید طالب حسین پرواز نے ملتان سمیت ملک کے ہر حصہ سے جانے والے زائرین کے عرس مبارک پر جانے اور اپنے اپنے آبائی شہروں میں بحفاظت امن کے ساتھ واپسی کے لئے خصوصی طور پر دعا کی۔