ملتان (لیہ ٹی وی) ملتان کی انڈسٹریل اسٹیٹ میں ایل پی جی سے بھرا ایک باؤزر دھماکے سے پھٹ گیا، جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 31 زخمی ہوگئے۔ سی پی او صادق علی ڈوگر کے مطابق زخمیوں میں 13 کی حالت تشویشناک ہے۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے سے باؤزر کے ٹکڑے قریبی آبادی پر گرے، جس سے متعدد مکانات متاثر ہوئے اور جانور جھلس کر ہلاک ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں ایک بچی اور تین خواتین بھی شامل ہیں۔
حادثے کے بعد علاقے کو خالی کروایا گیا ہے کیونکہ باؤزر سے گیس کا اخراج جاری ہے۔ ریسکیو ٹیموں اور فائر بریگیڈ کی 10 گاڑیوں نے فوم اور پانی کا استعمال کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا، جبکہ کولنگ کا عمل جاری ہے۔
سی پی او نے واقعے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے فوری تحقیقات کا حکم دیا ہے۔