کراچی: (لیہ ٹی وی) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ہونا حکومتی ترجیحات میں شامل ہے، جو معیشت اور سیاحت کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔ گورنر ہاؤس کراچی میں جی ٹیک کی جانب سے نئی ڈسٹری بیوشن کیپبیلٹی کی لانچنگ تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اور آرمی چیف قومی معیشت کی بہتری کے لیے دن رات محنت کر رہے ہیں۔ بزنس کمیونٹی کے رہنما ارشد ولی محمد نے بھی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے فروغ سے ملکی معیشت مستحکم ہوگی۔