لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی)حکومت پنجاب کی پالیسی کے مطابق مصنوعی مہنگائی اور ذخیرہ اندوزی کے خاتمہ کے لئے ضلعی انتظامیہ کے اقدامات جاری ہیں۔ ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار کی ہدایت پر ضلع بھر میں انتظامی افسران اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی جانب سے مارکیٹوں کا معائنہ، ریٹ لسٹوں اور اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کی پڑتال جاری ہے۔ اس سلسلہ میں اسسٹنٹ کمشنر چوبارہ ثناءاللہ ہنجرا نے مارکیٹ کا دورہ کیا اور چینی، چکن کے نرخوں کا جائزہ لیا۔ پڑتال کے دوران متعدد دکاندار چینی مہنگے داموں فروخت کرتے ہوئے پائے گئے جنہیں موقع پر جرمانہ عائد کیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے ہدایت کی کہ تاجر برادری طے شدہ نرخوں پر اشیاء کی فروخت یقینی بنائیں اور مصنوعی مہنگائی کے خاتمہ میں کردار ثکریں۔ اس موقع پر تحصیلدار ملک آصف اور محکمہ لائیو سٹاک کے افسران بھی ان کے ہمراہ تھے