اسلام آباد (لیہ ٹی وی) دنیا کے مختلف ممالک سے ایک لاکھ سے زائد پاکستانیوں کو ڈیڑھ سال کے دوران مختلف وجوہات کی بنا پر ڈی پورٹ کر دیا گیا۔
حال ہی میں چین، ملائیشیا اور آذربائیجان امیگریشن حکام نے 5 پاکستانیوں کو انٹری دینے سے انکار کرتے ہوئے انہیں واپس بھیج دیا۔
علاوہ ازیں، منشیات اسمگلنگ کے الزام میں 29 افراد، شراب نوشی پر 1، اور دیگر الزامات کے تحت 7 پاکستانیوں کو متحدہ عرب امارات سے ڈی پورٹ کیا گیا۔
دیگر ممالک کی تفصیلات کے مطابق 2 افراد کو قبرص سے، 1 کو تاجکستان سے زائد المیعاد قیام پر، 6 افراد کو مفرور ہونے پر متحدہ عرب امارات سے، 1 شخص کو عراق سے، اور 2 کو عمان سے ویزہ ختم ہونے پر واپس بھیجا گیا۔ سعودی عرب سے مزید 10 افراد کو اور قطر سے 1 شخص کو مختلف الزامات کے تحت ڈی پورٹ کیا گیا۔
دوسری جانب انسدادِ انسانی اسمگلنگ سرکل کراچی نے 30 افراد کو گرفتار کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
حکام کے مطابق ڈی پورٹ کیے جانے والے پاکستانیوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، جس پر سنجیدہ اقدامات کی ضرورت ہے۔