لیہ (نمائندہ لیہ ٹی وی) لیہ کی معروف یونیورسٹی میں ایک ناپسندیدہ واقعہ پیش آیا، جس میں ایک لڑکا اور لڑکی یونیورسٹی کے واش روم میں داخل ہوگئے۔ اطلاعات ملنے پر یونیورسٹی کے سکیورٹی اسٹاف نے فوری طور پر دونوں کو حراست میں لے لیا اور انہیں سٹی پولیس کے حوالے کر دیا۔
پولیس کے مطابق، لڑکی نے اپنے تحریری بیان میں کہا کہ وہ اپنے کلاس فیلو حسن کے ساتھ گئی تھی، جس کے ساتھ اس کی منگنی کی بات چل رہی تھی۔ لڑکی اور اس کی والدہ نے بتایا کہ کسی نے اسے حراساں نہیں کیا اور وہ کوئی قانونی کارروائی نہیں کرانا چاہتی۔
یونیورسٹی کے ترجمان نے بتایا کہ اطلاع ملنے پر فوراً کارروائی کی گئی اور سکیورٹی نے جوڑے کو یونیورسٹی کے واش روم میں داخل ہونے پر پولیس کے حوالے کیا۔ ایس ایچ او محمد ادریس نے کہا کہ لڑکی نے خود درخواست کی کہ وہ کوئی کارروائی نہیں کرنا چاہتی۔