لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی) سرکاری ہسپتالوں کو آؤٹ سورس کرنے کے خلاف رورل ہیلتھ سنٹر جمن شاہ محکمہ صحت کے ملازمین نے شدید احتجاج کیا۔ مظاہرین نے بینرز اور چارٹس اٹھا کر حکومت کے فیصلے کے خلاف نعرے لگائے اور مطالبہ کیا کہ ہسپتالوں کی نجکاری کا فیصلہ فوراً واپس لیا جائے۔احتجاجی مظاہرے میں ملازمین کی بڑی تعداد شریک تھی، جن کا کہنا تھا کہ اگر حکومت نے اپنا فیصلہ واپس نہ لیا تو احتجاج کا دائرہ وسیع کر دیا جائے گا۔ مظاہرین نے خبردار کیا کہ ہسپتالوں کی آؤٹ سورسنگ سے نہ صرف روزگار متاثر ہوگا بلکہ عوام کو سستی طبی سہولیات بھی دستیاب نہیں رہیں گی۔ملازمین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ عوامی مفاد کے پیش نظر ہسپتالوں کی نجکاری کا فیصلہ فوری طور پر منسوخ کیا جائے، بصورت دیگر احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔