لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی) شجرکاری تقریب،ڈی آئی جی گوہر مشتاق بھٹہ اور ڈی پی اولیہ محمد علی وسیم ،ایس پی ارسلان زاہد نے اپنے دست مبارک سے پولیس لائن میں پودےلگا کرمو سم بہار کی شجر کاری مہم کا آغا ز کیا ،شجرکاری سکھ ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن اور محکمہ فاریسٹ لیہ کے اشتراک سے کی گئی ،ڈی آئی جی گوہر مشتاق بھٹہ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ درخت دھرتی کا زیوراور ماحول کے محافظ ہیں ، ماحولیاتی آلودگی کے خاتمہ کےلئے نئے پودے لگا کر انہیں پروان چڑھانا وقت کی ضرورت ہے،ڈی پی او لیہ محمد علی وسیم نے کہا کہ ماحول کو خوشگوار بنانے اور موسمیاتی تغیرات کے ضمن میں شجر کاری مہم انتہائی نا گزیر ہے ،مہم کے تحت پولیس دفاتر ،تھانہ جات اور پولیس چوکیات پر پودے لگائے جائیں گے ،تما م پولیس افسران و اہلکاران کو ہدایت کی گئی ہے کہ اپنے حصہ کا کم از کم ایک ایک پودا ضرور لگائیں ۔