لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی) ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار کا سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے پر فوری نوٹس۔ متعلقہ حکام کو فوری موقع پر پہنچنے کی ہدایت۔ لیہ مائنر روڈ نزد پل انگڑا پر رات کی تاریکی میں پختہ سڑک توڑ کر نہر میں سیوریج پائپ ڈالنے والے ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر نے پل انگڑا کے مقام پر سڑک توڑ کر سیوریج پائپ نہر میں ڈالنے کی عوامی شکایت پر فوری نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو موقع معائنہ کے لئے بھیج دیا جس پر ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ اور سی او میونسپل کمیٹی نے کارروائی کرتے ہوئے فوری طور پر کام رکوا دیا۔ ملزمان کے خلاف مزید قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔