لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی)لیہ پولیس کے ترقی یاب ہونے والے پولیس افسران کی رینک پننگ تقریب کا انعقاد ،ڈی پی او لیہ محمد علی وسیم نے ترقی پانے والا ملازمان کو شولڈر بیج لگائے ،پی ایس او محمد شریف بھی ان کے ہمراہ تھے ،ڈی پی او لیہ نے پرمووٹ ہونے والے ملازمان کومبارک باد دی ،ان کےلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ محکمانہ ترقی ہر ایک ملازم کا خواب ہوتا ہے ،لیکن محکمہ پولیس میں ترقی پانے کےلئے دن رات ڈیوٹی کے ساتھ ساتھ سخت محنت کرنا پڑتی ہے ،محکمانہ ترقی بلاشہ ملازمان کی محنت کا ثمر ہوتی ہے ۔ترقی یا ب ہونے والے ملازمان اپنی ذمہ داریاں بطریق احسن سر انجام دیں اور محکمہ کےوقار میں اضافہ کا باعث بنیں ، کانسٹیبل سے ہیڈ کانسٹیبل کے عہدے پر ترقی پانے والوں میں نذیر احمد ،انصر اقبال اور یاسر عباس شامل ہیں ۔