لیہ (نمائندہ لیہ ٹی وی) تھانہ سٹی پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے اسلحہ کے زور پر اغوا کیے گئے شہری کو بحفاظت بازیاب کروا لیا۔ پولیس کے مطابق ظہور احمد کو ملزمان نے زبردستی اغوا کر لیا تھا، جس پر فوری کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مغوی کی بازیابی کے لیے تمام پیشہ ورانہ صلاحیتیں بروئے کار لائی گئیں۔ ایس ایچ او تھانہ سٹی حسین علی سید نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے لیہ پولیس پوری طرح سرگرم عمل ہے اور کسی بھی مجرمانہ سرگرمی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اغوا میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے مزید تحقیقات جاری ہیں۔