لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی)لیہ پولیس کی مؤثر تفتیش کے نتیجے میں ایک اور منشیات فروش کو کیفر کردار تک پہنچا دیا گیا۔ منشیات فروش خادم حسین عرف منڈا کو عدالت کی جانب سے 6 سال قید اور جرمانہ کی سزا سنائی گئی۔ خادم حسین کے خلاف تھانہ سٹی میں منشیات فروشی کا مقدمہ درج تھا، جس میں اس سے 1110 گرام ہیروئن برآمد ہوئی تھی۔ ایڈیشنل سیشن جج حماد احمد قریشی کی عدالت نے ملزم کو جرم کی سزا سنائی۔ پولیس ترجمان کے مطابق، ملزمان کی سزایابی میں میرٹ پالیسی کے ثمرات سامنے آ رہے ہیں۔