لیہ (نمائندہ لیہ ٹی وی) لیہ سے تعلق رکھنے والے پنجاب پولیس کے کانسٹیبل لیہ میں تعینات شہزاد عباس نے شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے ایم بی بی ایس کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ اس موقع پر انہوں نے سینٹرل پولیس آفس میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے ملاقات کی، جنہوں نے انہیں مبارکباد دی اور ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔ اے آئی جی ویلفیئر ڈاکٹر عمارہ شیرازی نے بھی شہزاد عباس کو مزید دلجمعی سے تعلیم جاری رکھنے اور ملک و قوم کا نام روشن کرنے کی ہدایت کی۔ آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب پولیس نہ صرف تحفظ فراہم کرتی ہے بلکہ اپنے اہلکاروں کے روشن مستقبل کی بھی ضامن ہے۔