لیہ (نمائندہ لیہ ٹی وی) ڈی پی او آفس لیہ نے کانسٹیبل اور لیڈی کانسٹیبل کی بھرتی کے لیے درخواستیں جمع کرانے کی تاریخ 25 جنوری 2025 تک مقرر کر دی ہے۔ بھرتی کے خواہشمند امیدواران (مرد اور خواتین) اپنے درخواست فارم ڈی پی او آفس لیہ کے بھرتی کاؤنٹر سے حاصل کر سکتے ہیں۔ درخواستوں کی آخری تاریخ 25 جنوری بوقت شام 04:00 بجے تک ہے۔اہلیت کے حوالے سے بتایا گیا کہ درخواست دہندگان کی عمر 18 تا 22 سال کے درمیان ہونی چاہیے، مرد امیدواران کے لیے قد 5 فٹ 7 انچ اور خواتین امیدواران کے لیے 5 فٹ 2 انچ ہونا ضروری ہے۔ مرد امیدواران کے لیے چھاتی کی پیمائش 33 سے 34.5 انچ ہونی چاہیے، اور امیدواروں کی تعلیمی قابلیت کم از کم میٹرک 50 فیصد نمبروں کے ساتھ ہونی چاہیے۔امیدوار پنجاب پولیس کی ویب سائٹ سے فارم ڈاؤن لوڈ کر کے درخواست فارم کے ساتھ تصدیق شدہ دستاویزات اور 300 روپے فارم فیس کے ہمراہ 25 جنوری تک ڈی پی او آفس میں جمع کروا سکتے ہیں۔