لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی ) محکمانہ ترقی کے لیے لیہ پولیس لائن میں اے لسٹ کے امتحان کا انعقاد کیا گیا۔ ڈی پی او محمد علی وسیم نے امتحان کے تمام مراحل کی خود نگرانی کی اور شفافیت کو یقینی بنانے پر زور دیا۔ امتحان کے پہلے مرحلے میں 65 پولیس اہلکاروں سے تحریری امتحان لیا گیا۔ ڈی پی او محمد علی وسیم نے کہا کہ اہلکاران اپنی محنت اور قابلیت پر بھروسہ رکھیں، کیونکہ ترقی کے مراحل میں صرف معیار پر پورا اترنے والے اہلکاروں کو کامیابی حاصل ہوگی۔ کامیاب امیدواروں کو اگلے مرحلے میں پریڈ ٹیسٹ اور انٹرویو کا سامنا کرنا ہوگا۔ ڈی پی او نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ترقی کے تمام مراحل مکمل شفافیت کے ساتھ انجام دیے جائیں گے تاکہ اہلکاروں کی قابلیت کے مطابق ان کی حوصلہ افزائی ہو سکے۔ پولیس فورس کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے ایسے اقدامات کو اہم قرار دیا جا رہا ہے، جو اہلکاروں کو پیشہ ورانہ ترقی کے مواقع فراہم کرتے ہیں۔