لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی) پولیس لائن میں ہفتہ واری جنرل پریڈ کا انعقاد جاری ہے، جس میں ایلیٹ فورس، ٹریفک پولیس، ضلعی پولیس اور لیڈیز پولیس افسران و اہلکاران نے شاندار مارچ پاسٹ کا مظاہرہ کیا۔ ڈی ایس پی سرکل صدر عمران خورشید نے پریڈ کا معائنہ کیا اور سلامی لی۔ پریڈ کا مقصد فورس کے ٹرن آؤٹ اور ڈسپلن کو بہتر بنانا ہے۔ اس موقع پر ڈی ایس پی نے بہترین ٹرن آؤٹ والے جوانوں کو شاباش دی اور ایم ٹی ہال میں پولیس گاڑیوں کی انسپکشن کر کے بہتر دیکھ بھال کی ہدایت کی۔