لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی) دوڑ ٹیسٹ شیڈول تبدیل ، بھرتی امیدواران کانسٹیبل /لیڈی کانسٹیبل ضلع لیہ کو مطلع کیا جاتا ہے کہ دوڑ ٹیسٹ کا شیڈول تبدیل کر دیا گیا ہے ،دوڑ ٹیسٹ کی نئی تاریخ اب 20فروری 2025بروز جمعرات ہے ،ایسے امیدواران ( میل / فی میل ) جنہوں نے بھرتی کےلئے ڈی پی اوآفس لیہ میں درخواست ہائے جمع کروائی تھی ،وہ امیدواران دوڑ ٹیسٹ کےلئے مورخہ 17 فروری کی بجائے اب 20 فروری 2025بروزجمعرات بوقت صبح 05:00بجے پولیس لائن لیہ تشریف لائیں ،اپنے ہمراہ اصل شناختی کارڈ اور سلپ جو بوقت درخواست جمع کروانے دی گئی تھی لازمی لائیں ورنہ دیگر صورت دوڑ ٹیسٹ میں شامل نہیں کی جائے گا ،اس کی علاوہ کسی قسم کی کوئی قیمتی چیز مثلا گھڑی ،موبائل ،والٹ و دیگر ہر گز ہمراہ نہ لائیں ،امیدواران مقررہ تاریخ اور وقت پرلازمی پولیس لائن لیہ پہنچیں ۔