لیہ (نمائندہ لیہ ٹی وی) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کے احکامات پر ضلع لیہ میں تجاوزات کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار کی ہدایت پر لالہ زار اور بھاگل پر تجاوزات کے خلاف بڑے آپریشن کیے گئے۔ اسسٹنٹ کمشنر نے اس آپریشن کی نگرانی کی اور کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے واضح احکامات کے تحت مرکزی بازاروں اور شاہراہوں سے ناجائز تجاوزات کو مستقل طور پر ختم کیا جا رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس اقدام سے نہ صرف شہر کی سڑکوں اور گلیوں کی کشادگی میں اضافہ ہو رہا ہے بلکہ شہر کی خوبصورتی بھی بڑھ رہی ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر نے دوکانداروں کو متنبہ کیا کہ مہلت کے دوران تجاوزات ختم کریں، بصورت دیگر بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔