لیہ (نمائندہ لیہ ٹی وی) تھانہ سٹی پولیس نے آتش گیر مادہ رکھنے اور فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ملزم توصیف کو گرفتار کر لیا اور ہزاروں کی تعداد میں شرلی پٹاخے، بم اور دیگر آتش گیر مواد برآمد کر لیا۔سب انسپکٹر سعیدہ بی بی نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کی، جس میں 1000 ڈبی چھوٹے پٹاخے، 1000 ڈبی چھوٹے بم، 500 ڈبی جہازی بم، 200 ڈبی ہوائیاں اور دیگر آتش گیر مواد ضبط کیا گیا۔ ایس ایچ او حسین علی سید کے مطابق ملزم نے یہ سامان فروخت کی نیت سے اپنی دکان میں ذخیرہ کر رکھا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ کارروائی کا مقصد شب برات کے موقع پر غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام ہے۔ایس ایچ او حسین علی سید نے شہریوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ آتش گیر مواد رکھنا اور فروخت کرنا قانونی جرم ہے، شہری اس سے اجتناب کریں۔