لیہ (نمائندہ لیہ ٹی وی)ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار کی ہدایت پر ضلع بھر میں غیر قانونی پیٹرول یونٹس، پیٹرول پمپ پر ناقص پیٹرول اور کم پیمانوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس سلسلہ میں سول ڈیفنس آفیسر محمد توقیر کی قیادت میں ٹیم نے فتح پور میں کارروائی کرتے ہوئے 4 غیر قانونی آئل یونٹس کو سیل کر دیا اور مالکان کے خلاف ایف آئی آر درج کروا دی گئیں۔ سول ڈیفنس افسر نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر کے احکامات پر مکمل عملدرآمد کیا جائے گا اور غیر قانونی آئل یونٹس کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی۔