لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی) شہریوں کو ریلیف کی فراہمی کیلئے صفائی آپریشن کی کڑی مانیٹرننگ جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار کی ہدایت پر انتظامی افسران ضلع بھر میں بلا تعطل جاری رہنے والے ستھرا پنجاب پروگرام کی نگرانی کے لئے فیلڈ میں متحرک ہیں۔ اس اس سلسلہ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شبیر احمد ڈوگر نے لیہ شہر میں قائم مختلف عارضی ڈمپنگ پوائنٹس کا معائنہ کیا اور کوڑا کرکٹ کی مستقل ڈمپنگ پوائنٹس پر منتقلی کے عمل کا جائزہ لیا۔ اے ڈی سی جی نے ریسکیو 1122 کے عقب میں عارضی ڈمپنگ پوائنٹ کی صفائی کے عمل کا جائزہ لیتے ہوئے ہدایت کی کہ کوڑا کرکٹ کو محفوظ طریقے سے لینڈ فل سائٹس میں منتقل کیا جائے۔ انہوں نے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ذمہ داران کو ہدایت کی کہ صفائی کے عمل میں مزید تیزی لائی جائے اور شہر میں موجود ڈمپنگ پوائنٹس کو روزانہ کی بنیاد پر صاف کیا جائے۔