لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شبیراحمدڈوگر نے کہا ہے کہ ضلع میں رمضان سہولت بازار /سٹالز یکم رمضان المبارک سے قبل فنکشنل کردیے جائیں ۔ عوام کو ریلیف کی فراہمی کے لیے رمضان سہولت بازاروں میں 16اشیاءضروریہ ہول سیل ریٹ پر فراہم کی جائیں گی۔تاجر برادری اس بابرکت ماہ میں اللہ کی خوشنودی سمیٹنے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں ۔ ضلعی انتظامیہ ضلع اور تحصیل سطح پرتاجربرادر ی کو رمضان سہولت بازار سٹالز کے لیے بہترین انتظامات فراہم کرے گی۔انہوں نے یہ بات رمضان سہولت بازار کے قیا م کے سلسلہ میں جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر صدر انجمن تاجران لیہ اظہر ہانس،صدر انجمن تاجران کروڑ عبدالمنان،چیئرمین انجمن تاجران تنویر احمدخان،ایڈیشنل ڈائریکٹرلائیوسٹاک ڈاکٹرطارق گدارہ،اسسٹنٹ ڈائریکٹرمارکیٹنگ راشد ابراہیم،مہرمجاہدکلاسرہ،محمدصدیق،شہزادیونس ودیگر موجودتھے۔اے ڈی سی جی نے کہاکہ رمضان بازاروں میں ٹماٹر،لہسن،پیاز،آلو،لیموں،کیلا،سیب،امرود،تربوز،آٹا،چینی،گوشت ،انڈے،دالیں،بیسن،ہمہ قسمی سبزیوں کو ہول سیل ریٹ فراہم کیاجائے گااور اشیاءکی فراہمی کے لیے سپلائی چین کو یقینی بنایاجائے گاعوام کے لیے بیٹھنے سیکورٹی اور خواتین و بزرگوں کے لیے علیحدہ کاونٹربنائے جائیں گے۔اس موقع پر تاجربرداری نے اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی ۔