لیہ(لیہ ٹی وی) ضلع میں خواتین کے لئے پنک گالا تقریبات کے انعقاد کے لئے انتظامات آخری مراحل میں داخل ہو گئے۔ ڈپٹی کمشنر امیرابیدار نے پنک گالا کے انتظامات کے حوالے سے ڈسٹرکٹ سپورٹس کمپلیکس کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے لیڈیز گراؤنڈ میں پنک گالا کے لئے کئے جانے والے انتظامات اور اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا اور ضروری ہدایات جاری کیں۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ پنک گالا تقریبات کو شاندار اور یادگار بنانے کے لئے بہترین انتظامات کئے جائیں۔ خواتین اور بچوں کو پنک گالا تقریبات میں ون ونڈو طرز پر سپورٹس کمپلیکس میں ہمہ جہتی سپورٹس اور آگاہی پر مشتمل پلان ترتیب دیا جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ سیکورٹی ، ٹریفک پلان، پارکنگ، فوڈ سٹریٹ اور سٹالز کے لئے متعلقہ ادارے بہترین کوارڈینیشن سے لائحہ عمل اپنائیں تاکہ اہلیان لیہ کو کھیل اور تفریح کے شاندار مواقع میسر ہوں۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر لیہ حارث حمید خان نیازی، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ کامران جاوید اور عارف چھینہ ان کے ہمراہ تھے۔