لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ڈیرہ غازی خان کے زیر اہتمام میٹرک سالانہ امتحانات شروع ہو گئے ہیں۔ اس سلسلہ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو شاہد ملک نے امتحانی مراکز گورنمنٹ گریجویٹ کالج فار ویمن اور گورنمنٹ ہائی سکول شوگر ملز کالونی کا دورہ کیا اور امتحانی مراکز کا معائنہ کیا۔ اے ڈی سی آر نے امتحانی مراکز میں اُمیدواروں کی حاضری، رولنمبر سلپس اور سٹنگ ارینجمنٹ کا جائزہ لیا۔ اسی طرح اسسٹنٹ کمشنر لیہ حارث حمید خان نے بھی گریجویٹ کالج فار بوائز اور گرلز کا دورہ کیا اور امتحانی مراکز میں سہولیات کا جائزہ لیا اور دیگر انتظامات کا معائنہ کیا۔
