لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی) کھلی کچہری کا مقصدبراہ راست عام آدمی کے مسائل جاننا اور حل کرنا ہے، عوامی مسائل کےحل کےلئے ہرممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں ۔ڈی پی او لیہ محمد علی وسیم کی منعقدہ کھلی کچہری کے دوران شرکاء سےگفتگوتفصیلات کے مطابق کھلی کچہری کا مقصدبراہ راست عام آدمی کے مسائل جاننا اور حل کرنا ہے ،کھلی کچہریوں کےتسلسل سے شہریوں کے مسائل جلدحل ہو رہے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار ڈی پی او لیہ محمد علی وسیم نے منعقدہ کھلی کچہریوں کے دوران شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،کھلی کچہریوں کے دوران محمد علی وسیم نے شہریوں کی طرف سے پیش کردہ درخواستوں کا بغور جائزہ لیا اور معاملات کے حل کےلئے متعلقہ پولیس افسران کو احکامات جاری کیے ،ڈی ایس پی صدر عمران خورشید اور ایس ایچ او تھانہ صدر بھی اس موقع پر موجود تھے ،چک نمبر 145/TDA،ہیرا اڈااور لالہ زار اڈا چوک اعطم لیہ روڈ کے مقامات پر کھلی کچہری لگائی گئی ،کھلی کچہریوںمیں سیاسی و سماجی شخصیات ،معززین علاقہ نےکثیر تعداد میں شرکت کی ،کھلی کچہری کے شرکاء کی طرف سے مختلف مسائل کی نشاندہی اور ان کے حل کی تجاویز بھی پیش کی گئی ،ڈی پی او لیہ نے تجاویز کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ عوامی مسائل کےحل کےلئے ہرممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں ۔