لیہ (نمائندہ لیہ ٹی وی) عوامی مسائل کے فوری حل اور شہریوں کو انصاف کی فراہمی کے لیے ڈی پی او لیہ محمد علی وسیم کی جانب سے کھلی کچہریوں کا انعقاد تسلسل کے ساتھ جاری ہے۔ ڈی پی او نے ٹیل انڈس، 90 موڑ اور کارا اسٹینڈ کروڑ کے مقامات پر کھلی کچہریوں میں عوامی مسائل سنے اور پیش کردہ درخواستوں پر فوری کارروائی کرتے ہوئے متعلقہ پولیس افسران کو احکامات جاری کیے۔ انہوں نے درخواستوں پر فوری ایکشن لیتے ہوئے موقع پر ہی بذریعہ کال متعلقہ پولیس افسران سے حالات دریافت کیے اور عوامی شکایات کے ازالے کے لیے ہدایات دیں۔ اس موقع پر ڈی پی او محمد علی وسیم کا کہنا تھا کہ بلاتاخیر اور میرٹ پر انصاف کی فراہمی ہر شہری کا بنیادی حق ہے، اور اسی مقصد کی تکمیل کے لیے کھلی کچہریوں کا انعقاد تسلسل کے ساتھ جاری رہے گا۔