لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات پر تجاوزات کے خلاف ایکشن میں تیزی اگئی۔ وزیر اعلی کے ویژن ستھرا پنجاب مہم کو کامیاب بنانے کے تجاوزات ختم کی جارہی ہیں۔اسسٹنٹ کمشنر حارث حمید کی زیر نگرانی صدر بازار میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا گیا۔ اس موقع پر صدر انجمن تاجران اظہر ہانس، میونسپل کمیٹی کے حکام، پولیس ودیگر ہمراہ تھے۔اسسٹنٹ کمشنر نے موقع پر موجود رہ کر تجاوزات کو ختم کروایا۔انہوں نے اس موقع پر کہا کہ صدر بازار ضلع کا اہم اور مصروف ترین تجارتی مقام ہے تجاوزات کے باعث انے والے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے وزیر اعلی کی ہدایت اور شہریوں کو آنے جانے کی آسانی فراہم کرنے کے لئے تجاوزات کا خاتمہ کیا جا رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ لیہ میں تجاوزات کے مکمل خاتمے تک یہ کاروائیاں جاری رہیں گی کاروباری افراد تجاوزات کرنے سے گریز کریں تجاوزات کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی۔