لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی)لیہ سے تعلق رکھنے والے نوجوان کرکٹر حسن نواز تھند قومی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم کا حصہ بن گئے آنے والے دنوں میں نیوزی لینڈ کا دورہ کریں گے لیہ میں شائقین کرکٹ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی تفصیل کے مطابق پی سی بی کی طرف سے نیوزی لینڈ کا دورہ کرنے والی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم کا اعلان کیا گیا جس میں لیہ سے تعلق رکھنے والے دائیں ہاتھ کے بیٹر حسن نواز بھی ٹیم میں شامل ہیں ان کی شمولیت کی خبر لیہ کے کرکٹ فینز کے لیے خوشگوار پیغام لائی کھلاڑیوں نے حسن نواز کو ڈھیروں مبارکباد دی