لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی) چوک اعظم سے سعودی عرب جانے والی فیملی ہیڈ محمد والا روڈ پر المناک حادثے کا شکار ہوگئی۔ حادثے میں کار ڈرائیور ساجد صدیقی سمیت باپ، بیٹی اور نواسی جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق افراد کی شناخت محمد ریاض، ساجدہ اور خدیجہ کے نام سے ہوئی ہے۔ حادثے کا شکار ہونے والے تمام افراد کا تعلق وارڈ نمبر 7 سے بتایا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس حادثے میں تین افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے مزید تحقیقات جاری ہیں۔