لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی) ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن ستھرا پنجاب پروگرام کو کامیابی سے ہم کنار کرنے کے لئے گراس روٹ لیول پر اقدامات جاری ہیں۔ پنجاب بھر کی طرح لیہ میں صفائی ستھرائی کے مثالی انتظامات کو یقینی بنانے کے لئے ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے ڈیرہ غازی خان سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ڈائیوو کے تحت کوٹ سلطان، جمن شاہ سمیت تمام شہری اور دیہی علاقوں میں یکساں صفائی آپریشن جاری ہے۔ عوام صفائی ستھرائی انتظامات کے سلسلہ میں اپنی شکایت 1139 ہیلپ لائن پر درج کروا سکتے ہیں۔