لیہ (نمائندہ لیہ ٹی وی) بستی جیسل کلاسرہ، اچلانہ ہاؤس کے قریب دو موٹر سائیکلوں میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں3 خواتین اور 2 مرد شدید زخمی ہو گئے۔ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ریسکیو 1122 کنٹرول روم کو حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ بعد ازاں تمام زخمیوں کو کوٹ سلطان کے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیاریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی اور تیز رفتاری حادثات کی بڑی وجوہات میں شامل ہیں۔ عوام کو چاہیے کہ دورانِ سفر احتیاط سے کام لیں تاکہ قیمتی جانوں کا ضیاع روکا جا سکے۔