لیہ (نمائندہ لیہ ٹی وی)تھانہ سٹی کی حدود لب نیلم پر خواجہ سراء ندیم عرف کشش پر 2 افراد عامر قریشی اور فہیم نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے تشدد کا نشانہ بنایا۔ ملزمان نے نہ صرف زبردستی مار پیٹ کی بلکہ 18,500 روپے بھی چھین لیے۔ کلرک ایسوسی ایشن نے اس واقعے کے خلاف شدید ردعمل ظاہر کیا ہے اور اس مقدمے کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ مقامی پولیس اس مقدمے کو خارج کرے۔ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ اس قسم کے الزامات کی حقیقت کی جانچ پڑتال کی جائے تاکہ کسی بے گناہ کو نقصان نہ پہنچے۔