لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی )حکومت پنجاب کی ہدایت پر مختلف فصلات کے بہترین ثمرات حاصل کرنے کے لیے محکمہ زراعت کی طرف سے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں۔اس سلسلہ میں ڈپٹی ڈائریکٹرزراعت شیخ عاشق حسین اوراسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت محمدطلحہ شیخ نے مختلف علاقوں میں بارشوں کے بعد گندم کی فصل کا معائنہ کیا۔انہوں نے اس موقع پرکہاکہ حالیہ بارشوں سے گندم کی فصل پر خوشگوار اثرات مرتب ہوئے ہیں باران رحمت سے پنجاب کے تقریباً تمام علاقے مستفید ہوئے ہیںحالیہ بارش سے فصلوں کو فضائی نائٹروجن ملی ہے انہوں نے مزید کہا کہ گندم کی فصل گوبھ کے مرحلے میں داخل ہو چکی ہے اس مرحلے پر گندم کی فصل کیلئے بارش بہت زیادہ سود مند ہے جبکہ اس مرحلے پر بوران اور پوٹاش کا سپرے بہت زیادہ سود مند ہے کاشتکار حضرات دو سو گرام بوران اور ڈیڑھ کلو پوٹاشیم نائٹریٹ سو لیٹر پانی میں حل کر کر سپرے کر دیں۔