لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی) پرانی بدھ منڈی کے قریب لالہ کریک کی پل پر تیز رفتاری کے باعث ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا، جس میں ایک ٹریکٹر بے قابو ہو کر پل سے نیچے جا گرا۔ حادثے کی اطلاع ریسکیو 1122نے ایک ریسکیو موٹر بائیک، ایک ایمبولینس اور ایک ریسکیو وہیکل کو موقع پر روانہ کیا گیا۔ریسکیو ٹیم نے جائے حادثہ پر پہنچ کر الیکٹرک ونچ اور ہائیڈرالک ریسکیو کمبی ٹول کی مدد سے ٹریکٹر کے نیچے پھنسے ڈرائیور کو صرف پانچ منٹ کے اندر نکال لیا۔ تاہم بدقسمتی سے ڈرائیور کا سر کچل چکا تھا اور وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو چکا تھا۔جان بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت محمد سلمان ولد محمد رمضان (عمر 18 سال)کے نام سے ہوئی ہے، جو بستی چن موضع سمرا نشیب لیہ کا رہائشی تھا۔ ریسکیو عملے نے لاش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کرتے ہوئے ان کے گھر منتقل کر دیا۔عینی شاہدین کے مطابق حادثے کی وجہ ٹریکٹر کی تیز رفتاری اور توازن برقرار نہ رکھ پانا تھا، جس کے باعث یہ دلخراش واقعہ پیش آیا۔ اس حادثے نے علاقے میں سوگ کی فضا پیدا کر دی ہے، جبکہ پولیس نے شواہد اکٹھے کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔