لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی)تھانہ چوبارہ پولیس نے ایک اور کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم عبدالرزاق کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے ملزم کے قبضے سے 12 بور بندوق برآمد کر کے مقدمہ نمبر 124/25 درج کر لیا۔ یہ کارروائی اے ایس آئی غلام مصطفیٰ کی نگرانی میں عمل میں آئی۔ پولیس کے مطابق جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں تاکہ علاقے میں امن و امان برقرار رکھا جا سکے۔