لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی)تھانہ صدر پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف مؤثر کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ شراب فروش اسلم مسیح کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے اس کے قبضے سے 116 بوتل ولائتی شراب برآمد کر لی۔ یہ کارروائی سب انسپکٹر سجاد حسین کی سربراہی میں عمل میں لائی گئی۔ ملزم کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ایس ایچ او خاور حسین نے کہا کہ لیہ پولیس منشیات سے پاک اور صحت مند معاشرے کے عزم پر کاربند ہے اور اس سلسلے میں مزید سخت کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔