لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی) تھانہ فتح پور پولیس نے بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے اے کیٹگری کے اشتہاری ملزم آصف کو گرفتار کر لیا، جو گزشتہ 10 سال سے پولیس کو مطلوب تھا۔ ملزم کے خلاف تھانہ فتح پور میں قتل (302) کا مقدمہ درج تھا۔ سب انسپکٹر سجاد حسین نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کامیاب کارروائی کرتے ہوئے اسے گرفتار کیا۔ ایس ایچ او تھانہ فتح پور کا کہنا ہے کہ سنگین مقدمات میں ملوث اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے لیے کریک ڈاؤن جاری ہے۔