لیہ (نمائندہ جنگ) اینٹی کرپشن نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے فتح پور شہر کی کمرشل زمین خرد برد کرنے اور شہری صدیق اکبرایڈووکیٹ کو 5 کروڑ روپے کا نقصان پہنچانے والے دو پٹواریوں کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ہونے والوں میں پٹواری اسلم جاوید سکھیرا اور پرویز اختر جتوئی شامل ہیں۔ اینٹی کرپشن حکام کے مطابق ملزمان نے جعلسازی کے ذریعے زمین کے ریکارڈ میں رد و بدل کر کے بڑے پیمانے پر مالی فائدہ حاصل کرنے کی کوشش کی، جس پرمقدمہ نمبر 4/25 درج کرکے کارروائی عمل میں لائی گئی۔ مزید تفتیش جاری ہے۔