لیہ (نمائندہ لیہ ٹی وی) لیہ میں عزیر فارم کے قریب افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، جس میں تین سگے بھائی محمد یوسف، محمد یونس، محمد رفیع اور ان کا کزن شاہد الرحمن جاں بحق ہو گئے۔ حادثے کی خبر پر علاقے میں گہرے رنج و غم کی فضا قائم ہو گئی۔ ڈی پی او لیہ محمد علی وسیم پولیس افسران اور سول سوسائٹی کے ہمراہ چوک سرور شہید میں جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کے لیے پہنچے۔ انہوں نے سوگوار خاندان کے ساتھ گہرے دکھ اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مصیبت اور دکھ کی اس گھڑی میں ہم لواحقین کے ساتھ کھڑے ہیں۔ حادثے میں جاں بحق افراد کے لیے دعائے مغفرت، درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی گئی۔ ڈی پی او کی اپیل پر پولیس اور سول سوسائٹی نے سوگوار خاندان کے لیے 60 لاکھ روپے کی خطیر رقم جمع کی، جو ڈی پی او لیہ محمد علی وسیم کی قیادت میں اہل خانہ کے حوالے کر دی گئی۔ سول سوسائٹی اور پولیس کی جانب سے اس اقدام کو انسانی ہمدردی کی ایک اعلیٰ مثال قرار دیا جا رہا ہے، جبکہ اہل علاقہ نے بھی اس مدد پر گہری مسرت اور اطمینان کا اظہار کیا ہے۔دو مرحومین کے 8بچے ہیں





