لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی)ڈی پی او محمد علی وسیم کی ہدایت پر لیہ پولیس نے مسیحی برادری اور گرجا گھروں کے تحفظ کے لیے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کیے ہیں۔ ضلع بھر کے گرجا گھروں پر مسلح پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں جبکہ تمام انٹری پوائنٹس پر جدید آلات کے ذریعے چیکنگ کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ گرجا گھروں کے اطراف میں پولیس موبائلز کو گشت پر مامور کیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔ ڈی پی او محمد علی وسیم کا کہنا ہے کہ ان سیکیورٹی اقدامات کا مقصد مسیحی برادری کو تحفظ کا احساس دلانا ہے تاکہ وہ اپنی عبادات اطمینان اور امن کے ساتھ انجام دے سکیں۔ مزید برآں، لیہ پولیس کی جانب سے عوام کو بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ مشکوک سرگرمیوں کی اطلاع فوری طور پر متعلقہ تھانے کو دیں تاکہ سیکیورٹی کے انتظامات کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔