کراچی (لیہ ٹی وی)کراچی کے علاقے لیاری میں شادی کی تقریب کے دوران ہوائی فائرنگ سے ڈھائی سالہ بچی جاں بحق ہوگئی۔ پولیس نے فائرنگ کے الزام میں دولہا آفتاب سمیت سات افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار دولہا آفتاب ایک پولیس اہلکار ہے اور کراچی پولیس چیف کے دفتر میں تعینات ہے۔ پولیس کے مطابق، ہوائی فائرنگ میں ایس ایم جی، نائن ایم ایم اور 30 بور ہتھیار استعمال کیے گئے۔ فائرنگ کے مقام اور بچی کی ہلاکت کی جگہ میں تقریباً ایک کلومیٹر کا فاصلہ تھا۔ پولیس نے موقع سے گولیوں کے خول برآمد کر لیے ہیں اور مزید تفتیش جاری ہے۔