لاہور: (لیہ ٹی وی)لاہور سے کراچی جانے والی شالیمار ایکسپریس کو شاہدرہ کے قریب حادثہ پیش آیا۔ ریلوے ذرائع کے مطابق شاہدرہ ریلوے اسٹیشن کے قریب شالیمار ایکسپریس کی تین بوگیاں پٹڑی سے اُتر گئیں، جن میں سے ایک بوگی پل سے نیچے اُتر گئی،ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حادثے کے باعث اپ اینڈ ڈاؤن ٹریک بند ہو گیا، جس کی وجہ سے لاہور سے فیصل آباد جانے والی ٹرینوں کا شیڈول متاثر ہو گیا۔ دوسری جانب ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ریلیف کرین شاہدرہ اسٹیشن روانہ کردی گئی ہے اور خوش قسمتی سے حادثے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔